چشتیا ں، تیز رفتا رکار الٹنے سے شیر خوار بچے سمیت 4افراد جاں بحق ، 2 زخمی

جمعرات 25 مئی 2017 19:53

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) تیز رفتا رکار الٹنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونیوالوں میںچشتیاں کے ممتاز تاجر حاجی محمد بلال ، بیٹا محمدعباس ، بیٹی بینش اور6ماہ کا نواسہ ارحم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تاجر حاجی محمدبلال رحیم یار خاں میں اپنے سسر کی قل خوانی کے بعد چشتیاں واپس آرہے تھے کہ بدقسمت خاندان کی کار بہاولپور اور احمد پور شرقیہ کے درمیان تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں حاجی محمدبلال، بیٹا محمد عباس،بیٹی بنیش اور 6ماہ کا نواسہ ارحم محمود جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، مرحومین کی میتیں جب گھر پہنچیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحومین کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی اورکاروباری تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :