وزیراعظم محمدنوازشریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کاافتتاح کردیا

جمعرات 25 مئی 2017 19:48

وزیراعظم محمدنوازشریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کاافتتاح کردیا
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے جمعرات کے روزساہیوال کے کول پاور پلانٹ کاافتتاح کردیا۔اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ گورنرپنجاب محمدرفیق رجوانہ ‘ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف ‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجودتھے، اس منصوبے کاسنگ بنیاد 30مئی 2014ء کو وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہی رکھا تھا جس پر 152ارب روپے لاگت آئی ہے، اس منصوبے کا دوسرایونٹ جون کے پہلے ہفتہ میں کام شروع کردے گا، یہ منصوبہ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہواہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعظم محمدنوازشریف نے تقریب سے قبل منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی جبکہ قاری صداقت علی نے دعاکرائی۔ تقریب سے وزیراعظم محمدنوازشریف اور چینی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :