پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام سرکار ی سکولوں میںبچوں کے والدین اور اساتذہ کی میٹنگ

جمعرات 25 مئی 2017 19:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعلیم کے منصوبے پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے والدین کی اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ کا مقصدحکومت پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلیم کے لیے فلاحی اقدامات کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔ پیف کے ترجمان کے مطابق پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے ذریعے ایک انتہائی شفاف طریقے سے سرکاری سکولوں کا انتظام لائسنس ہولڈرز کو دیا گیاجو ان سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سرگرداں ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ والدین کو معیاری تعلیم کا کوئی اضافی بوجھ نہ اٹھانا پڑے اور بچوں کو دیگر سرکاری سکولوں کی طرح تمام سہولیات مفت مہیا کی جائیں۔ ا ن سکولوں میں بچوں کے تمام تر تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب کے ذمہ ہیں۔ترجمان کے مزید بتایا کہ عوام سے امید کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی اس کاوش کو تحسین کی نگاہ سے دیکھیں او ر اپنی قیمتی اور اہم تجاویز سے آگاہ کرتے رہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیغام میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ وہ عوام تک مفت اور معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کر تے رہیں گے۔