وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک دوسرے کی تعریفیں، شہباز اور نواز شریف ہیرو قرار

جمعرات 25 مئی 2017 19:26

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک دوسرے کی تعریفیں، شہباز اور نواز ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ‘ اور دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو ہیرو قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے و زیر اعلیٰ پنجاب نے و زیر اعظم نوز شریف کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں توانائی کے منصوے جلد تکمیل کو پہنچ رہے ہیں اور پاکستان کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں جبکہ و زیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نہیں اصل ہیرو شہباز شریف ہیں جنہوں نے پلانٹ کی باقاعدہ نگرانی کر کے اسے جلد سے جلد مکمل کروایا اور پاکستان کو اندھیروں سے نکلنے میں کردار ادا کیا۔ …(رانا)