بلاول بھٹونے رمضان المبارک میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کافیصلہ کرلیا

چیئرمین پی پی عیدالفطرکے بعدملک بھرمیں عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے،پارٹی کی صوبائی قیادت کوکارکنوں کومتحرک اور فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 مئی 2017 18:54

بلاول بھٹونے رمضان المبارک میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کافیصلہ کرلیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25مئی2017ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے رمضان المبارک میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ بلاول عیدالفطرکے بعدملک گیرعوامی جلسے بھی کرینگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے رمضان المبارک میں بھرپورسیاسی مہم چلانے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت بلاول بھٹو4جون تک کراچی میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،5جون کولاہورمیں سیاسی سرگرمیوں کے سلسلے میں تین دن قیام کرینگے۔

بعدازاں متوالوں کومتحرک کرنے کیلئے ملتان میں ڈیرے ڈالے جائینگے۔اسی طرح 16جون کوپشاورمیں سیاسی سرگرمیوں کیلئے پڑاؤڈالیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوعیدالفطرکے بعدملک بھرمیں عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے۔اس ضمن میں بلاول بھٹونے پارٹی کی صوبائی قیادت کوکارکنوں کومتحرک اور فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :