اوکاڑہ کینٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی لپیٹ میں لیکر کچل دیا

جمعرات 25 مئی 2017 19:12

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)جی ٹی روڈ پر اوکاڑہ کینٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے کچل دیا، 1 نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی بابا مہر دین اوکاڑہ کا رہائشی عاطف ولد ریاض اپنی موٹر سائیکل نمبر اوکے کے 439 پر سوار ساتھی کے ہمراہ اوکاڑہ کینٹ کی طرف براستہ جی ٹی روڈ جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں عاطف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا، ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور فرار ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔