بیلو کے قریب قتل کرکے دفن کئے گئے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی

جمعرات 25 مئی 2017 19:12

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) بیلو کے قریب قتل کرکے دفن کئے گئے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ،رپورٹ کے مطابق بیلو تھانے کی حدود میں گرفتارکئے گئے نوجوان غلام حسین شاہ عرف بابوشاہ نے اپنے گمشدہ عزیز ڈنل شاہ کو قتل کرکے جنگل میں دفن کرنے کا اعتراف کیاتھا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاجبکہ مدفون مقتول کی لاش کی برآمدگی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا، جمعرات کے روز گوٹھ احمد شاہ دیہہ لدھاکو میں پولیس نے سول جج سجاول منیراحمد جگسی کی موجودگی میں لاش برآمد کرکے حیدرآباد کی میڈیکل بورڈ کی ٹیم سے پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کرکے ورثاء کے حوالے کی بعدازاں لاش کو غسل دیکر جنازہ نماز اداکرکے قریبی قبرستان میں دفن کردیاگیا،پولیس کا کہناہے کہ مقدمے کا چالان کل عدالت میں جمع کرایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :