ملک میں امن کیلئے تحریک چلا نے پر اکا بر ین اور قائدین پر خود کش حملے ہو رہے ہیں،سینیٹر مولانا عطاء الرحمان

امت مسلمہ عالم کفر کی سازشوں کا شکار ہے،آئندہ حکومت جے یوآئی کی ہوگی،ملک میں اسلامی نظام نافذ کرینگے، اجلاس سے خطا ب

جمعرات 25 مئی 2017 19:04

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہاہے کہ جے یو آ ئی نے جب سے ملک میں امن کے لئے تحریک چلائی ہے ان کے اکا بر ین اور قائدین پر خود کش حملے ہو رہے ہیں مولانا فضل الرحمان ، مولانا معراج الدین ، مولانا اسعد جا ن ، مولانا نور محمد ، ڈاکٹر خالد محمود سومرو اور حا ل ہی میں ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی پر بھی حملے ہو ئے ہیں ان حملو ں میں در جنوں افراد شہید ہو ئے ہیں یہ تمام حملے امن کے دشمنوں نے کئے ہیں وہ جامعة المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی ف کے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے امت مسلمہ عالم کفر کی سازشوں کا شکار ہے اس موقع پر مسلمانوں کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے جے یو آ ئی نے صد سا لہ تاسیس کے حوالے سے تاریخی عالمی اجتما ع کا انعقاد کر کے دنیا کو یہ باور کرا یا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں صرف چند گروہوں کی وجہ سے امت مسلمہ بدنام ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی داڑھی ، پگڑ ی اور دینی مدارس کے خلاف سازشیں کی گئیں لیکن جے یو آئی نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا یا انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن دنیا وی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو اسلامی نظریے کے ساتھ جوڑے رکھے اور جمعیت کا ہر کارکن تقوی داری اختیار کریں ناراض ساتھیوں کو راضی کریں عام انتخابات زیا دہ دور نہیں ان کے لئے بھی تیاری کریں انہوںنے کہا کہ کے پی کے سند ھ بلوچستا ن میں اور مر کز میں آئندہ حکومت انشاء اللہ جے یو آئی کی ہوگی اور ملک میں اسلامی نظام کا را ج ہو گا اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان نے جماعت کی تفصیلی کار کر دگی رپورٹ پیش کی اور عالمی اجتما ع میں بھرپور شر کت پر کاکارکنوں اور عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بم دھماکوں اور خود کش حملوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ہم اپنا کام جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیر ہ میں پچپن ارب روپے کی لاگت سے سی پیک پر کام شروع ہے ار ب روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصو بے پر کام جاری ہے اورزرعی یونیورسٹی کے پی سی ون کی منظور ی ہو چکی ہے جس پر ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت آئیگی اس کے ساتھ ساتھ ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے جھوک لدھو مارجنل بند کی تعمیر بھی شروع ہونے والی ہے اور جبکہ بجلی کی چالیس سے زائد اسکیمیں منظور ہو چکی ہے اور اس کے لئے چالیس سے زائد ٹرانسفارمر بھی آچکے ہیں جن پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے یہ تمام کام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ، اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی مرہون منت ہے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے جے یو آئی تحصیل ڈیر ہ کے امیر قاری اعجاز فاروقی ، تحصیل پہاڑ پور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد عثما ن ، ایف آر درازند ہ کے امیر مولانا شاکر اللہ نے اپنی اپنی تحصیلوں کی کار کر دگی رپورٹ پیش کی ۔