پاکستان ویژن2025مہم مستقبل میں شہروں کی ترقی کا باعث بنے گی‘کنٹری منیجر ثاقب احمد

اسمارٹ یوٹیلیٹیز ،اسمارٹ گرڈ،اسمارٹ سپلائی چین اور تحفظ عامہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

جمعرات 25 مئی 2017 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان ویژن2025مہم اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سرمایہ کاری کے بھرپور مواقعوں کے ساتھ مستقبل کے شہروں کی بنیاد ڈالیں گے اور ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہری زندگی کے بلندمعیارکا باعث بھی بنیں گے ان خیالات کا اظہارSAP پاکستان کے نئے کنٹری منیجر ثاقب احمدنے کیا ۔

اقوام متحدہ کے پراجیکٹ کے تحت 2025تک پاکستان کے نصف سے زائد شہروں کو فیوچر سٹی بنانے کے منصوبے اور سی پیک منصوبے کے تحت اربوں ڈالرز کی متوقع سرمایہ کاری کے باعث اسلام آباد،گوادر اور کوئٹہ میں فیوچر سٹی پراجیکٹ پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ۔تھری ڈی پرنٹنگ ،بلاک چین،آرٹیفشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ جیسی تخلیقات کے ذریعے ملک میں حکومتی،صحت عامہ ،مواصلات اور لاجسٹک جیسے اہم شعبوں میں ترقی کاعمل جاری ہے ،اسمارٹ یوٹیلیٹیز ،اسمارٹ گرڈ،اسمارٹ سپلائی چین اور تحفظ عامہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹری منیجر ثاقب احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہروں کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے تخلیقاتی سوچ کی ضرورت ہے ،پاکستان میں شہروں میں موجود قیادت اس ضمن میںرہنمائی کرتے ہوئے جدت پسندی کی جانب بڑھنا ہوگا تا کہ عوامی خدمات ،بہتر طرز حکمرانی،محفوظ شہراور معاشی استحکام کی صورتحال کو بہتر کیاجاسکے،ہم پاکستان میں فیوچر سٹی پراجیکٹ کیلئے معاونت کررہے ہیںاور دنیا بھر میں 4500سے زائد مقامی حکومتوں کے ساتھ ملکر فیو چر سٹی پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں جبکہ SAP کے ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نوجوانوں کی صلاحیتوںمیں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

SAP پاکستان و گلف کے منیجنگ ڈائریکٹر Gergi Abboud, کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے پاکستان کی بہت اہمیت ہے اور ہم پاکستان میںدنیا کے بہترین تجربات بروئے کار لا رہے ہیںہمیں امید ہے کہ رئیل ٹائم ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم صاف،محفوظ اور مسابقتی شہروں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :