الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

ضمنی انتخاب تک ترقیاتی سکیموں کے اعلان سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پربھی پابندی ہوگی

جمعرات 25 مئی 2017 18:59

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 9 جولائی کو ہوگی، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 تا 10 جون تک جمع کرائے جاسکیں گی-امیدواروں کی سکروٹنی11 تا 13 جون حتمی فہرست 17 جون کو جاری ہوگی جبکہ پولنگ 9 جولائی کو ہو گی -الیکشن کمیشن نے شیڈول کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب تک وزیراعظم،وزراء اور دیگر عہدیداروں کے دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب تک ترقیاتی سکیموں کے اعلان سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پربھی پابندی ہوگی-