ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کا رمضان بازاروں کا دورہ مختلف اشیاء کی قیمتوں اور ناپ تول کا باقاعدہ جائزہ لیا

کھجور وزن کم تولنے پر کاروائی مقدمہ درج، دوکاندار گرفتار ڈیوٹی سے غفلت پر سول ڈیفنس اہلکار بلال کو بھی فارغ کر دیا عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جاسکتا ،اشیاء کے ناپ تول ، قیمتوں، کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 18:56

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کا رمضان بازاروں کا دورہ مختلف اشیاء کی قیمتوں اور ناپ تول کا باقاعدہ جائزہ لیاکھجور وزن کم تولنے پر کاروائی مقدمہ درج، دوکاندار گرفتار ڈیوٹی سے غفلت پر سول ڈیفنس اہلکار بلال کو بھی فارغ کر دیا۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جاسکتا۔

اشیاء کے ناپ تول ، قیمتوں اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہا کہ حکومت پنجاب امسال بھی عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضان بازار وں میں اشیاء خو ردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ضلع بھر میں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جہاں عوام کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے علاوہ دیگر انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں جن اہلکاران و ملازمین کی ڈیو ٹیاں لگائیں گئی ہیں ان میں کسی کی بھی غفلت ہر گز براداشت نہیں کی جائے گی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظام کیے جائیں عوام الناس کو درپیش مسائل کا فوراً حل یقینی بنا یا جائے تما م اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں میں صفائی ،ستھرائی، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، ناپ تول ،اور معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں اور اپنے علاقوں میں قائم کردہ رمضان بازاروں کا دورہ کریں اور انتطامات کا جائزہ لے کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہ مقدس میں عوام کو کسی بھی مسائل کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتا یا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کی خو د مانیٹرنگ اور رمضان بازاروں کا دورہ بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک نیکیوں اور رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے اس با برکت ایام میں اپنی ڈیوٹی پو ری ایمانداری سے سر انجام دیں اور عوام الناس کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔