آمدن کا ہدف 53 ارب طے ،پاکستان ریلوے نے آئندہ مالی سال میں کارکردگی ،آمدن کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا

پاکستان ریلویز نے ہر برس ٹارگٹ سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی،53ارب کے ٹارگٹ سے بھی آگے جائیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

جمعرات 25 مئی 2017 18:56

آمدن کا ہدف 53 ارب طے ،پاکستان ریلوے نے آئندہ مالی سال میں کارکردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان ریلوے نے آئندہ مالی سال میں کارکردگی اور آمدن کا ورکنگ پیپر تیار کر لیاجس میں مالی سال 2017-18میں آمدن کا ہدف 53 ارب طے کیا گیا ہے ۔ ورکنگ پیپر کے مطابق اگلے مالی سال میں جاری مالی سال کی نسبت آمدن میں 32فیصد ریکارڈ اضافہ ہو گا،2013ء کے مقابلے میں موجودہ بجٹ میں آمدن کا ہدف 94فیصد زیادہ ہو گا جبکہ اگلے برس آمدن 53ارب سے زائد ہو گی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں پاکستان ریلویز اپنے قائم کردہ آمدن اور کارکردگی کے ریکارڈ توڑے گا،2013ء میں خواجہ سعد رفیق نے بطور وزیر ریلویز محکمہ کا چارج سنبھالا تھا،2016-17کے مقابلے میں 2017-18میں ایک تہائی آمدن کا نیا ریکارڈ ہو گا۔ اس حوالے سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے ہر برس ٹارگٹ سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی،53ارب کے ٹارگٹ سے بھی آگے جائیں گے۔حالیہ برسوں میں 32ارب ٹارگٹ پر 36ارب جبکہ 36ارب کے ٹارگٹ پر 40ارب سے زائد کمائے گئے،2017-18میں سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو گا،ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبوں پر آئندہ برسوں میں 1000ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی