وہ اقوام ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرتی ہیں جو تعلیم اور جدید سائنسز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ملک کا ایک باوقار ادارہ ہے جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم و تحقیق کی سہولت فراہم کر رہا ہے، آنے والے برسوں میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر نئے حالات کے تناظر میں ادارہ کی خدمات بہت اہمیت کی حامل ہوں گی، نوجوان سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے خود کو تیار کریں
صدر مملکت ممنون حسین کا غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے 21 ویں کانووکیشن سے خطاب
جمعرات 25 مئی 2017 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے خود کو تیار کریں اور امید ظاہر کی کہ وہ عزم، ولولہ اور مضبوط قوت ارادی کے ساتھ اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہوں گے۔
صدر نے کہا کہ وہ اقوام ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرتی ہیں جو تعلیم اور جدید سائنسز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، موجودہ دور سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ان شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ملک کا ایک باوقار ادارہ ہے جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم و تحقیق کی سہولت فراہم کر رہا ہے، مختصر عرصہ میں اس نے نہ صرف اپنی الگ شناخت قائم کی ہے بلکہ تعلیم کے قابل رشک معیارات بھی مقرر کئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر نئے حالات کے تناظر میں اس ادارہ کی خدمات بہت اہمیت کی حامل ہوں گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مستقبل میں دنیا میں اپنا مناسب کردار ادا کرے تو پھر نوجوانوں پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جدید سائنسز میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی صنعتی انقلاب سے ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ دنیا کے درمیان خلیج وسیع ہوئی لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد نئی دنیا ابھر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ مسلم سائنسدانوں اور سماجی ماہرین نے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت ایسی بنیاد رکھی جس پر آج کی علمی دنیا استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ چند صدیوں کے سماجی و سیاسی انقلابات اور اقتصادی حقائق نے اس علمی روایت کو کمزور کیا ہے لیکن آج کی دنیا میں انسانیت کو سائنس کے ثمرات اور فوائد کو محدود کرکے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ اس پس منظر میں پاکستان کے نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علم کی نئی دنیا کی جستجو کیلئے خود کو تیار کریں۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل طالب علموں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے وہ اپنے والدین اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ سخت محنت اور عزم کے ذریعے وہ اپنے آبائو اجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ صدر نے اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں تمغے، اسناد اور ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.