بہاولنگر، پانچ ماہ سے لاپتہ محنت کش کی لاش کی شناخت ،ورثاء کا نعش ڈپٹی کمشنر روڈپر رکھ کر احتجاج

جمعرات 25 مئی 2017 18:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پانچ ماہ سے لاپتہ محنت کش کی لاش کی شناخت ہوگئی،ملزم عبداللہ اور کالی وغیرہ نے غلام فرید کو قتل کیا ہے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورثاء کا نعش ڈپٹی کمشنر روڈپر رکھ کر احتجاج،تھانہ صدر کے علاقہ محمد پور شاہ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور غلام فرید چھ ماہ قبل گھر سے غائب ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ورثاء کی رپورٹ پر اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر بہاولنگر میں درج تھامقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان عبداللہ اور کالی وغیرہ نے رکشہ ہتھیانے کی خاطر غلام فرید کا گلہ دبا کرقتل کرنے کے بعد پاکپتن کینال میں بہا دیا۔

ساہوکا کے مقام پر بورے والا پولیس نے برآمد ہونے والی نعش کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا تھا۔مقتول کے ورثاء اسکی تلاش کرتے رہیمقتول کے لواحقین نے لاش کو تصویر سے پہچان کر غلام فرید کی شناخت کی۔ورثاء نے غلام فرید نعش کو ڈپٹی کمشنر آفس روڈ پر رکھ کرشدید احتجاج کیا اوت غلام فرید کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :