بہاولنگر، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت، پانچ لاکھ جرمانے کی سزا

جمعرات 25 مئی 2017 18:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ،جرم ثابت ہونے پر مجرم صابر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا،مجرم نی2016میں رقابت پر عمران نامی شخص کو تیزدھار آلے سے گلہ کاٹ کرقتل کر دیا تھا ،تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور نے تھانہ فقیروالی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا،جرم ثابت ہونے پر مجرم صابر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم دے دیا گیا جرمانہ جمع نہ کروانے پرمزید سزا کاٹ ہوگی،مجرم صابر نے ایک سال قبل رقابت پر عمران نامی شخص کو تیزدھارآلے سے بیددری سے قتل کیا تھا جس کا تھانہ فقیروالی میں مقدمہ نمبر16/1درج ہوا تھا۔