رائے ونڈکی تین لاکھ آبادی کے لئے رمضان بازار سج گیا

سستی اشیائے خوردنوش کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے خصوصی کیمپ قائم

جمعرات 25 مئی 2017 18:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)رائے ونڈکی تین لاکھ آبادی کے لئے رمضان بازار سج گیا ،سستی اشیائے خوردنوش کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے خصوصی کیمپ قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم تحصیل رائے ونڈ کے شہر میں تین لاکھ آبادی کو رمضان المبارک میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے رمضان بازار قائم کردیا گیا ہے جہاں مختلف کمپنیوں کے اسٹال لگا دئیے گئے ہیں جبکہ سبزیوں اور دالوں کے سستے داموں فراہمی کیلئے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے خصوصی اسٹال بھی لگا دیا گیا ہے مٹن ،بیف اور چکن کی رعایتی خریداری کیلئے بھی اسٹال لگا دئیے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی اکبر بھنڈر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں قائم رمضان بازاروں میںبلا تعطل اجناس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔