پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جیابگا میں ایکسیڈنٹ مینجمنٹ کا تین روزہ ریفریشرکا انعقاد

جمعرات 25 مئی 2017 18:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جیابگا میں ایکسیڈنٹ مینجمنٹ کا تین روزہ ریفریشرکا انعقاد ہوا جس میں چوکی میں تعینات تمام اہلکاروں کو حادثات کے مواقع پر حفاظتی تدابیر سمیت حفظ وماتقدم بارے آگاہی دی گئی ،ڈی ایس پی لاہور طاہر اقبال وڑائچ ،انچارج چوکی انجم توقیر ،ایڈمن آفیسر رضوان احمدنے ریفریشر کورس میں ہدایات دیں اس موقع پر اہلکاروں کو مزید ہدایت کی گئی کہ حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیوروں کو تربیت دی جائے اور انہیں ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے معلومات فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :