ماڈل پولیس اسٹیشن رائے ونڈ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 25 مئی 2017 18:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) )ماڈل پولیس اسٹیشن رائے ونڈ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ ماڈل پولیس اسٹیشن میں دو نئی یونین کونسل بابلیانہ اوتاڑ اور بھچوکی ماہجہ شامل ہونے سے تھانے میں آبادی 9لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی ،تھانہ سٹی رائے ونڈ میں تعینات ملازمین کی تعداد 125کے لگ بھگ ہے آٹھ ہزار سے زائد افراد کی حفاظت کیلئے صرف ایک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جبکہ تھانے میں وزیر اعظم ہائوس ،تبلیغی مرکز ،تبلیغی اجتماع ،فارم ہائوس ،درجنوں فیکٹریاں اور اہم مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری بھی مقامی پولیس کو سرانجام دینا پڑتی ہے تھانے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور رقبے بارے مقامی چیئر مین دائود خاںنے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے اجلا س میں قرارداد پیش کی جسکو ہائوس نے متفقہ طور پر منظورکرتے ہوئے حکام کو رائے ونڈ پولیس اسٹیشن کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کی سمری ارسال کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :