فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں ،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ،ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ، ایس پی ماڈل ٹائون کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے

جمعرات 25 مئی 2017 18:47

فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیروزپور روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کوکچل دیا جس کے نتیجے میں دسویں جماعت کا 17سالہ طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ ٹریکڑ ٹرالی ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کرپولیس کے خلاف احتجاج کیاجس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ورثاء کا کہنا تھا کہ بار بار کال کرنے کے باوجود پولیس جائے حادثہ پر چار گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور ٹریکٹر ٹرالی کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ایس پی ماڈل ٹان اسماعیل کھاڑک نے جہاں حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر زور دیا ، وہیں ورثا کو ملزما ن کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی ماڈل ٹان کی یقین دہانی پر ورثا پر امن منتشر ہو گئے اور پولیس نے لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :