بہتان تراشی کرنیوالوں کوپاکستان کی ترقی نہیں روکنے دینگے،محمدنوازشریف

مخالفین کےالزامات اورسیاست دھرےرہ جائینگے،دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری رہیگا،2018ءمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردینگے،ساہیوال پراجیکٹ پنجاب اسپیڈاور مسلم لیگ ن اسپیڈمنصوبہ ہے،لیکن یہاں لوگ منصوبوں کاپیساکھاجاتےہیں،پراجیکٹ کی تکمیل پرچائینزاورمزدوروں کوایک مہینےکابونس دینےکااعلان بھی کیا۔وزیراعظم کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 مئی 2017 18:24

بہتان تراشی کرنیوالوں کوپاکستان کی ترقی نہیں روکنے دینگے،محمدنوازشریف
ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25مئی2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ بہتان تراشی کرنیوالوں کوپاکستان کی ترقی نہیں روکنے دینگے،مخالفین کے الزامات اور سیاست دھرے رہ جائینگے،مجھے نہیں ملک کونقصان پہنچارہے ہیں،دہشتگردی کی کمرتوڑدی، آخری دہشتگردتک آپریشن جاری رہیگا،2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردینگے،ساہیوال پراجیکٹ پنجاب اسپیڈاور مسلم لیگ ن اسپیڈمنصوبہ ہے،افسوس کہ یہاں لوگ منصوبوں کاپیسا کھاجاتے ہیں،پراجیکٹ کی تکمیل پرچائینزاور مزدوروں کوایک مہینے کابونس دینے کااعلان بھی کیا۔

انہوں نے ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ساہیوال میں کول پاورپراجیکٹ کاسنگ بنیاد2014ء میں رکھاتھا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کومقررہ مدت سے 6مہینے پہلے مکمل کیاگیاہے۔منصوبے کادوسرایونٹ جون کے پہلے ہفتے میں بجلی کی پیداوارشروع کردے گا۔ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 1320میگاواٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھکھی پاورپلانٹ کابھی کچھ عرصہ قبل افتتاح کیا۔ساہیوال پراجیکٹ منصوبہ پنجاب اسپیڈاور مسلم لیگ ن اسپیڈمنصوبہ ہے۔شہبازشریف آپ اصل ہیروہیں۔شہبازشریف آپ مبارکبادکے مستحق ہیں۔پاورپلانٹ کو22مہینوں میں مکمل کیاگیاہے۔ 22مہینوں میں منصوبہ مکمل کرناغیرمعمولی کام ہے۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کوتوانائی بحران ،معاشی اور دہشتگردی چیلنجزکاسامناتھا۔

ملک میں دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کے نتیجہ میں دہشتگردی ختم ہورہی ہے۔ملک میں آخری دہشتگردتک آپریشن جاری رہے گا۔جب اقتدارمیں آئے تولوڈشیڈنگ جیسے چیلنجزکاسامناتھا۔لیکن ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پرکافی حدتک قابوپالیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردینگے۔ سسٹم میں بجلی ہی نہیں آرہی بلکہ بجلی سستی بھی کررہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سی پیک پرعملدرآمدکیلئے چینی سفیرکاکردارقابل تعریف ہے۔سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتاہے۔سی پیک کے ذریعے 56ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ملک میں کراچی سے پشاورتک موٹرویزبھی بنارہے ہیں۔کے پی کے میں ہماری حکومت نہیں وہاں بھی موٹروے بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019ء میں 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرینگے۔

ہم صرف پاورپلانٹ نہیں بلکہ سڑکیں بھی بنارہے ہیں۔ 2019ء تک ملک میں روڈنیٹ ورک مکمل کرلیاجائیگا۔یہاں 4سال والے منصوبے 40سال میں مکمل نہیں ہوتے۔افسوس کہ یہاں لوگ منصوبوں کاپیسا کھاجاتے ہیں۔اللہ کرے ملتان سے کراچی تک موٹروے بن جائے۔دوسری حکومت آتی ہے ۔1999ء میں بننے والی موٹروے 21ارب کی بنی لیکن آج ویلیو350ارب ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ماضی کے ادوارمیں بجلی لوڈشیڈنگ تک نوبت کیوں پہنچی،انڈسٹری کیوں بندہوناشروع ہوگئی۔

آج بہتان بازی والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ٹی وی پربیٹھ کربہتان لگاتے جن میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔اگرہماری حکومت نہ ہوتی تویہ منصوبے اس طرح سے مکمل ہوپاتے؟کسانوں ،صنعت کاروں ،نوجوانوں ،لوگوں ،مزدوروں کوہوگا،سڑکوں کافائدہ شہروں ،دیہاتوں کوہوگا۔مخالفین پاکستان کی ترقی کوناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ہم اپنے کام کوبندنہیں کرینگے بلکہ کاموں میں مزیدتیزی لائینگے۔کام کولوگ دیکھیں گے اور بہتان بازی کرنیوالوں کوبھی دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مخالفین کے رویوں کاجواب دینے کاکوئی وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نقصان پہنچانے کی آڑمیں ملک کونقصان پہنچایاجارہاہے۔لیکن ان کے الزامات اور سیاست دھرے رہ جائینگے۔اور پاکستان آگے بڑھتاجائیگا۔