قمرالزمان کائرہ سے کلچرل ونگ ،منیارٹی ونگ اور سٹڈی سرکل ونگ کے عہدیداروںکی ملاقات

جمعرات 25 مئی 2017 18:44

قمرالزمان کائرہ سے کلچرل ونگ ،منیارٹی ونگ اور سٹڈی سرکل ونگ کے عہدیداروںکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ سے کلچرل ونگ ،منیارٹی ونگ اور سٹڈی سرکل ونگ کے عہدیداروںنے ماڈل ٹاون میں ملاقات کی جس میں ونگز کی تنظیم نو سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں الطاف قریشی ،ملک خورشید ،خرم لطیف کھوسہ ،ڈاکٹر خالد جام ،خالد جاوید سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے ماہ رمضان میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے شیڈول مرتب کر لیا۔ پیپلز پارٹی ماہ رمضان میں لاہور کے حلقوں میں کارنر میٹنگز اور افطار کا اہتما م کرے گی۔پارٹی قیادت نے پیپلز ورکرز اور عہدیداران کو پارٹی سیکرٹریٹ میں کسی قسم کے پارٹی اور افرادی بینرز لگانے سے منع کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی فیصلے کے مطابق سیکرٹریٹ میں فلیکسز پوٹریٹ اور اسٹکرزنہ لگائے جائیں جبکہ سیکرٹریٹ کے باہر اس کی حدود میں فلیکسز لگائی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :