Live Updates

پی ٹی آئی نے 126روز کے دھرنے کو ’’ پبلک ایونٹ ‘ ‘ کانام دیدیا،29کروڑ سے زائد اخراجات آئے‘ نجی ٹی وی

جمعرات 25 مئی 2017 18:44

پی ٹی آئی نے 126روز کے دھرنے کو ’’ پبلک ایونٹ ‘ ‘ کانام دیدیا،29کروڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے 2014 میں پارلیمنٹ کے سامنے 126روز تک دئیے جانے والے دھرنے پر29 کروڑ سے زائد کے اخراجات آئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سال 2014-15 کے گوشواروں میں دھرنے کو ’’پبلک ایونٹ‘‘کا نام دیا گیا ہے اور اس پر خرچہ 29 کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار روپے بتایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کو اس سال 43 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اس کے اخراجات 36 کروڑ 42 لاکھ سے زائد رہے۔دھرنے پر ایک دن کے 23 لاکھ 28 ہزار 238 روپے کے قریب بنتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :