ساہیوال کول پاور پلانٹ سے اندھیر ے ملک سے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گے،آزاد علی تبسم

جمعرات 25 مئی 2017 18:30

ساہیوال کول پاور پلانٹ سے اندھیر ے ملک سے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گے،آزاد ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹ سے اندھیر ے ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے۔آئیں ہم سب اختلافات بھلا کرمتحد ہوجائیں،الزام تراشیاں بند کردیں ،عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،محنت،امانت، دیانت اور عزم کے ساتھ ملک و قوم کی تعمیر کریںاورایک نیا روشن باب رقم کریں،جس کاخواب 20کروڑ عوام دیکھ رہے ہیں اوریہی وقت اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کاہے ،ہم سب کو اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اورملک و قوم کی قسمت کو بدلنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا آغاز مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے آغازدر اصل نئے دور کا آغاز ہے جہاں خوشحالی ہی خوشحالی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں توانائی کی کمی دور کرنے کے حوالے سے ایک شاندار منصوبہ ہے جب ساہیوال کے مقام قادر آباد میں کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے آغاز تعمیر کا افتتاح ہواہے اور پلانٹس سے کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔یہ پاو رپلانٹس کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا منصوبہ ہے جس کیلئے چین کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :