چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے عارف والا بار کے وفد کی ملاقات

وکلاء کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،سید منصور علی شاہ

جمعرات 25 مئی 2017 18:30

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے عارف والا بار کے وفد کی ملاقات
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن عارف والا کے وفد نے جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر سید فخر اسلام شاہ، نائب صدر عمر فاروق، جنرل سیکرٹری چودھری عباس، جوائنٹ سیکرٹری لیاقت علی اور لائبریری سیکرٹری قاضی عمران شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ سیدخورشید انور رضوی بھی موجودتھے۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بار اور وکلاء کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے، اس موقع پروکلاء رہنمائوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے سائلین اور وکلا ء کی آسانی کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :