جمہوریت کے فروغ میں آزاد صحافت کی قربانیاں شامل ہیں،اکرم خان درانی

آزادی صحافت کیلئے قربانیاں غریب میڈیا ورکروں نے دیں ،قلم کا کردار قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے، قومیں اپنی تہذیب، مذہب اور رواج سے منسلک رہیں تو ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،کنونشن سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 18:22

جمہوریت کے فروغ میں آزاد صحافت کی قربانیاں شامل ہیں،اکرم خان درانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ میں آزاد صحافت کی قربانیاں شامل ہیں، آزادی صحافت کیلئے قربانیاں غریب میڈیا ورکروں نے دیں قلم کا کردار قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے، جو قومیں اپنی تہذیب، مذہب اور رواج سے منسلک رہیں تو ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں واقع ایک میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی فیز2میں جتنے میڈیا ورکرز اور صحافیوں نے پلاٹ اپلائی کیے ہیں سب کو دیئے جائیں گے، انہوں نے میڈیا کی نمائندہ تنظیم کے نو منتخب ارکان کو عہدے سنبھالنے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کندھوں پر اب بڑا بوجھ ہے منصب کی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ لیڈرشپ تقسیم سے بچائی ہے اور اتحاد دیگانہت کے راستوں پر چلائی ہے، وفاقی وزیر نے میڈیا ہاؤسز کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ میڈیا کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں، رزق کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور اسلام اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو چیلنج کیا کہ میرے وزیراعلیٰ دور میں ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، امر کے مشکل ترین دور میں بھی حکومت چلائی ہے، انہوں نے کہا کہ میں وزیر ہوں مگر اسکیم سے گھر نہیں لیا مگر میرے پاس بڑے بڑے سیاستدانوں کے خلاف ثبوت ہیں جو اسکیموں سے پلاٹ لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 5ارب کی جگہ پر24ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور شرم کریں، اس موقع پر پارلیمانی سیکٹری برائے داخلہ ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ اتحاد طاقت کو جنم دیتا ہے، بچے روئیں نہیں تو ماں دودھ نہیں دیتی، صحافیوں اور میڈیا ورکروں کے حقوق کی جہدوجہد میں برابر کا شریک رہوں گا اور ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا، اس موقع پر نو منتخب چیئرمین ایپنک اکرام بخاری، سیکرٹری جنرل شکیل یامین و دیگر عہدیداران نے خطاب میں کہا کہ صحافتی برادری میں تقسیم سے میڈیا ورکر کا نقصان ہو رہا ہے، حکومتوں اور میڈیا ہاؤسز مالکان میں گٹھ جوڑ ہے، ویج بورڈ کے مطالبے کو ہر صورت قابل عمل بنائیں اور اس کی تکمیل کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :