پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ محفوظ رہا

جمعرات 25 مئی 2017 18:12

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ محفوظ رہا
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں جھنگ روڈ لالوخیلانوالہ کے مقام پر پاک فضائیہ کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا،تاہم اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور طیارہ کے ملبے کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہی۔

متعلقہ عنوان :