وزیر اعظم سے ن لیگ سندھ کے اقلیتی ونگ کے صدر کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق ہر صورت مہیا کئے جائیں گے ،نواز شریف

جمعرات 25 مئی 2017 18:12

وزیر اعظم سے ن لیگ سندھ کے اقلیتی ونگ کے صدر کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے صدر شام سندر ایڈوانی نے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ میں اقلیتوں کے مسائل اور امور سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف سے مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے صدر شام سندر ایڈوانی نے ملاقات کی جس میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملکی ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول میں اقلیتی برادری کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے اور ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کی بھرپور شرکت سے ہی خوشحالی ممکن ہے،اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق ہر صورت مہیا کئے جائیں گے اور ان کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :