پیپلزپارٹی کے وفد کی سید نئیر بخاری کی سربراہی میں بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے منعقد سیمینار میں شرکت

جمعرات 25 مئی 2017 18:00

پیپلزپارٹی کے وفد کی سید نئیر بخاری کی سربراہی میں بیجنگ میں کمیونسٹ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی پی کے جنرل سیکریٹری سید نئیر بخاری کی سربراہی میں بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے منعقد سیمینار میں شرکت کی - سیمینار میں چین ، پاکستان ، فلسطین ، بھارت ، مالڈووا اور مختلف ممالک کے پارٹی سربراہان نے شرکت کی - اس موقع پہ سید نیر بخاری نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور مستقبل میں نہ صرف دونوں مماللک کے درمیان باہمی کاروبار بلکہ پاکستان ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے شعبے میں ایک نیا انقلاب کے لائے گا دریں اثنا کمیونسٹ پارٹی کی وزیر برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سونگ ٹاو اور نائب وزیر برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ شو لیوپنگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے خصوصی ملاقات کی اور باہمی تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد میں حیدر زمان قریشی، میر چنگیز خان جمالی ، اعظم آفریدی ، جاوید شاہ ، سید قاسم نوید ، مطلوب انقلابی ، سردار شاھجہان ، صائمہ خان ، آغا ماجد ، ملائکہ رضا ، عامر فدا پراچہ ، عباد نائک ، اور جرار شاہ شامل ہیں ۔ پاکستانی وفد نے کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔