پا کستا ن میں جمہو ریت اور جمہو ری تسلسل و استحکام میں صحا فت اور پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،سید ناصر حسین شاہ

جمعرات 25 مئی 2017 18:00

پا کستا ن میں جمہو ریت اور جمہو ری تسلسل و استحکام میں صحا فت اور پا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)صوبا ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت اور افرا دی قو ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پا کستا ن میں جمہو ریت اور جمہو ری تسلسل و استحکام میں صحا فت اور پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہر دور میں صحا فت کی بحا لی کے لئے ہما ر ی کو ششو ں سے سب واقف ہیں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ معا شر ے میں صحا فت ریا ست کا چو تھا ستو ن گر وا نا جا تا ہے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرات کو محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان ملنے کے بعد محکمہ اطلا عا ت سندھ کے ڈائریکٹر ز کے ساتھ تعرفی اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر سیکریٹری اطلا عا ت بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ اطلا عا ت سندھ حکومت کا ایک انتہا ئی اہم محکمہ ہے جو حکومت کے تر قیا تی کا مو ں ،پا لیسیو ں اور مثبت تا ثر کے فرو غ کے لئے انتہا ئی اہم کر دا ر ادا کر تا ہے ،جبکہ محکمہ کے افسرا ن میڈیا کہ توسط سے عوام اور حکمرا نو ں کے در میا ن ایک پل کا کا م کر تے ہیں اور جس سے عوامی سطح پر تشویش کو کم کر تے ہیں اور حقیقت پر مبنی معلو ما ت سے ان کو آگا ہ کر نے کا کا م لیا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مو قع پر مو جو د تما م ڈائریکٹر ز کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے دفتری امو ر پر خصو صی تو جہ دیں اورصحا فیو ں کے ساتھ بہتر تعلقا ت استوا ر کر یں ۔ صوبا ئی وزیر اطلا عا ت نا صر حسین شاہ نے محکمہ اطلا عا ت کے مسائل معلو م کئے اور کہا کہ آپ لو گو ں کے مسائل تر جیحی بنیا د پر حل کر نے کی کو شش کرو ں گا ۔اس مو قع پر سیکریٹری اطلا عا ت عمرا ن عطا ء سو مرو اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلا عا ت سمیع صدیقی کی جا نب سے وزیر اطلا عا ت سندھ نا صر حسین شاہ کو محکمہ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکمہ کے ڈائریکٹر ز موجو د تھے ۔