وزیر زراعت سندھ سہیل انور سیال نے زراعت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لانے کا اعلان کردیا

جمعرات 25 مئی 2017 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) سندھ کے وزیر برائے زراعت سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ایگرو ایکسپورٹ پروسسنگ زون کا قیام سندھ میں زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور پھیلاو میں ایک اہم کردار ادا کرے گا جس سے نہ صرف سندھ کا کاشتکار مستحکم ہوگا بلکہ کاروباری برادری بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی میں واقع ایگرو ایکسپورٹ زون میں کاروباری و معاشی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب کے دوارن کیا۔

پروگرام میں ایگرو ایکسپورٹ زون اور ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران نے صوبائی وزیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور والہانہ استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سندھ زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت سندھ کی تمام تر توجہ زراعت اور اس سے وابستہ افراد کو مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایگرو ایکسپورٹ پروسسنگ زون کا قیام سندھ میں زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور پھیلاو میں ایک اہم کردار ادا کرے گا جس سے نہ صرف سندھ کا کاشتکار مستحکم ہوگا بلکہ کاروباری برادری بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہوگی۔سہیل انور سیال نے صوبے میں زرعی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اپنے تمام تر تعاون اور مدد کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چونکہ عوامی خدمت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے لہذا سندھ حکومت کی جانب سے لئے جانے والے تمام اقدامات کے پیچھے عوامی منفعت پوشیدہ ہوتی ہیجس کا براہ راست فائدہ صوبے کی کاشتکار اور کاروبار برادری کو پہنچتا ہے۔

صوبائی وزیر نے ایگرو ایکسپورٹ پروسسنگ زون کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پراجکیٹ کے تمام منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس منافع بغش منصوبے کے ثمرات سندھ میں زری اصلاحات کے حوالے سے پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :