سینیٹرپری گل کاسیمل کامران کیخلاف 10کروڑہرجانےکادعویٰ دائر کرنے کااعلان

سیمل کامران جعلسازعورت ہے،مسلم لیگ ہاؤس میں اس کاداخلہ بندہے،بشارت راجہ نےمجھےطلاق نہیں دی،ہماراایک بیٹاہے،خوش وخرم زندگی گزاررہےہیں،سابق وزیرقانون بشارت راجہ کی اہلیہ سینیٹرپری گل آغا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 مئی 2017 17:28

سینیٹرپری گل کاسیمل کامران کیخلاف 10کروڑہرجانےکادعویٰ دائر کرنے کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25مئی2017ء): مسلم لیگ(ق) بلوچستان شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر پری گل آغا نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کی ہے، ہمارا ایک بیٹا بھی ہے اور ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیمل کامران ایک جعلساز عورت ہے اور انہی حرکات کی وجہ سے اسے تین سال قبل مسلم لیگ سے نکال دیا گیا تھا، مسلم لیگ ہاؤس میں اس کا داخلہ بھی بند ہے، یہ میری فیملی کو بدنام اور بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے طلاق دینے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، میں اب بھی محمد بشارت راجہ کی بیوی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد بشارت راجہ نے حلفاً کہا ہے کہ میرا سیمل کامران سے کوئی تعلق نہیں، یہ جھوٹی کہانیاں سنا کر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے، سیمل کامران نے مجھ پر جو بھی الزامات لگائے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سیمل کامران کے خلاف دس کروڑ کا ہرجانہ کروں گی۔