پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی علامتی بھوک ہڑتال بارہویں روز میں داخل

جمعرات 25 مئی 2017 17:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی علامتی بھوک ہڑتال بارہویں روز میں داخل،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمداور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ،صوبائی حکومت سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ آج بارہویں روز میں داخل ہوگئی ہے بارہویں روز روز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے بار محمد سیلاچی اور محبوب نواز مرغزانی کوملک محمد انور ہانبھی اورعبدالجبار نے ہار پہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بٹھایا،جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں و دیگر اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے ،اس موقع بلوچستان لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں طاہر وکٹر،عثمان جعفر،میر مولابخش گورگیجاور لایئوسٹاک یونین کے مبارک علی،جمالی قبیلے کے معتبر شخصیت میر فرحان جمالی نے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر اظہار یکجہتی کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرکے 17نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کا نوٹی فیکیشن جاری کرکے ملازمین کو ان کا حق دیں ۔

متعلقہ عنوان :