صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے، رحمت صالح بلوچ وزیر صحت بلوچستان

جمعرات 25 مئی 2017 17:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ہم ا س ذمہ داری سے کسی صورت بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتے ،صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ،سول ہسپتال سبی میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا اور ملازمین کے کوارٹروں کی مرمت کا کام کا آغاز جلد ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں یونیسف کی جانب سے بنائے گئے نئے چلڈرن وارڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،اسٹاف ٓآفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب کمال ،یعقوب وردگ،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر موہن داس ،ڈاکٹر گوردھن داس،ڈاکٹر علی احمد بلوچ،ڈاکٹر محمد علی بلوچ،ڈاکٹر فیض بلوچ،ڈاکٹر عبدالقادر ہارون،ڈاکٹر ارسلان ،ڈاکٹر افضل ،ڈاکٹر اورنگزیب ،ڈاکٹر اسماعیل ،ڈاکٹر عزیر بلوچ،ڈاکٹر اقبال خارانی و دیگر بھی موجود تھے قبل ازاں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے چلڈرن وارڈ کا افتتاح کیا بعد ازاں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے انہوںنے کہا کہ سول ہسپتال سبی میں ڈاکٹر وں کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا اور ہسپتال میں نئے ڈاکٹرزاور سرجن تعینات کیے جائینگے جبکہ ہسپتالوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے وافر مقدار میں ادویات اور ہیوی مشینریاں فراہم کی گئی ہے انہوںنے کہا کہ سول ہسپتال کے ملازمین کے مسائل کو بھی حل کیا جائیگا اور سول ہسپتال سبی کے کوارٹروں کا جلد تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال سبی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جبکہ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سے پیرامیڈیکل اسٹاف اور ملازمین کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر محمد سلیم رئیسانی اور چیئرمین ڈاکٹر عبد الغفور چاچڑ نے اپنے مسائل کے حوالے سے یاداشت پیش کیا وفد نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن ایک سال کے ہونے باوجود ہمارے مطالبے تسلیم نہیں کیے گئے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے مسائل کو جلد ازا جلد حل کیے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :