پی ٹی آئی نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کاچیئرمین بنائے جانے کے ممکنہ فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر ادی

کسی قومی ہیرو کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا جائے ،پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کا عہدہ بھی و اپس لیا جائے ‘ محمو دالرشید کی قرارداد کا متن

جمعرات 25 مئی 2017 17:43

پی ٹی آئی نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کاچیئرمین بنائے جانے کے ممکنہ فیصلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) تحریک انصاف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے کے ممکنہ فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں پی سی بی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی سفارش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی قومی ہیرو کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا جائے تاکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہو سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی بطور نگران وزیر اعلی2013کے انتخابات میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہے،نجم سیٹھی کو چیئرمین کا عہدہ دینے پر عوام میں شدید غم و غصہ کی شدید لہر دوڑ جائے گی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نجم سیٹھی کوپی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔