الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

پولنگ 9 جولائی کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 8 تا 10 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے

جمعرات 25 مئی 2017 17:43

الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ جاری بیان کے مطابق پی ایس 114 کراچی میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 9 جولائی کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی 8 تا 10 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔امیدواروں کی سکروٹنی11 تا 13 جون حتمی فہرست 17 جون کو جاری ہوگی۔ پی ایس 114 کراچی کی نشست عرفان اللہ مروت کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے شیڈول کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا۔ پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب تک وزیراعظم،وزراء اور دیگر عہدیداروں کے دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ضمنی انتخاب تک ترقیاتی سکیموں کے اعلان سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی ہوگی۔ ریجنل الیکشن کمشنر کراچی علی اصغر سیال ڈی آر اواورسائیں بخش چنڑ ریٹرنگ آفیسرمقرر کردئیگئے۔اسکے ساتھساتھ محمد اقبال اعوان اورمحمد کاشف اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کیفرائض سر انجام دیں گے۔