Live Updates

عمران خان نے عدالت میں بینک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا ہے ،ْ دانیال عزیز

پی ٹی آئی چیئر مین ہیر پھیر میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ،ْسپریم کورٹ میں ان کے جھوٹ بے نقاب کرینگے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 17:43

عمران خان نے عدالت میں بینک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں بینک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا ہے ،ْ پی ٹی آئی چیئر مین ہیر پھیر میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ،ْسپریم کورٹ میں ان کے جھوٹ بے نقاب کرینگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج عمران خان نے عدالت عظمی میں دائر کردہ بیان حلفی میں اپنی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی جانب سے دیئے گئے تمام بیانات کو غلط قرار دیدیا ہے۔

عمران خان کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ2005 ء کی ٹرانزکشنز ،ْ نیازی سروسزکمپنی اور بنی گالہ گھر کے کاغذات عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بنی گالہ گھر کی ملکیت 2005 ء تک جمائمہ کے نام پر تھی تاہم اس کے بعد کے معاملات کا کچھ ذکر دکھائی نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی سماعت کے دوران عمران خان اور راشد خان عدالت میں موجود نہیں تھے اور پی ٹی آئی کے وکیل گھبرائے ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آرہی ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ سے پیسہ حاصل کیا ہے اور پاکستان اور اس کے اداروں پر وار کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے بھجا گیا ہے۔ انھوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ایپل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسے لوگوں کی حمایت نہ کریں، انہیں پیسے دینے کے بعد یہ سوال کریں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کا سلسلہ کیوں بند پڑا ہے۔

عمران خان دعوی کرتے تھے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں تاہم اب صرف پکوڑوں والے کاغذوں سے کام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ان کی جانب سے عمران خان کے خلاف کی گئی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے اوراب قوم کے سامنے ان کاچہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ منصور علی خان اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ سے پیسہ حاصل کیا ہے تو سیکشن 15 کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :