صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کوطلب کرلیا

جمعرات 25 مئی 2017 17:43

صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کوطلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون بروز جمعرات کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54(1) جسے آرٹیکل56(3)کے ساتھ ملاکر پڑھا جائے ‘کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔