مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ،ْوزیر اعظم نواز شریف

موجودہ جمہوری حکومت تمام کمیونٹیز کیلئے ہم آہنگ انداز میں یکساں مواقع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ،ْ شام سندر ایڈوانی سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 17:38

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے‘ موجودہ جمہوری حکومت تمام کمیونٹیز کے لئے ہم آہنگ انداز میں یکساں مواقع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

وہ مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر شام سندر ایڈوانی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

شام سندر ایڈوانی نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں اقلیتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک اسی صورت میں خوشحال ہو سکتا ہے اگر تمام کمیونٹیز اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم نے حقیقی طور پر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کے حصول کے اجتماعی مقصد کے حوالے سے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے کردار اور خدمات کو سراہا۔