انسدادِ تجاوزات کی مہم ہر قسم کی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی‘ شیخ انصر عزیز

جمعرات 25 مئی 2017 17:34

انسدادِ تجاوزات کی مہم ہر قسم کی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) کی انسدادِ تجاوزات مہم شہر کی خوبصورتی ، قدرتی حسن اور سر سبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے تحت شہر بھر سے غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔انسدادِ تجاوزات کی مہم شہر بھر سے ہر قسم کی تجاوزات اور غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی ماہ مئی کے ابتدائی تین ہفتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے متعلقہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی کارکردگی پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولیات کے لیے انسدادِ تجاوزات مہم کو مزید تیز کیا جائے اور انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ انسدادِ تجاوزات مہم کوموئثر رابطہ کے ذریعے بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے موثر نتائج کے لیے خصوصاً تاجر برادری اور تاجر تنظیموں کی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی انسدادِ تجاوزات مہم میں معاونت کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے اجلاس کو بتایا کہ شہر بھر میں انسدادِ تجاوزات مہم کی کاروائیاں بلا امتیاز و خوف عمل میں لائی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انسدادِ تجاوزات مہم کو تیز کرتے ہوئے مئی کے ابتدائی تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر کاروائی کی گئی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ متذکرہ بالا دورانیہ میں کی جانے والی انسداد تجاوزات کی 144کاروائیوں کے دوران بہت سی غیر قانونی تعمیراتی گرائی گئیں جن میں 39 غیر قانونی کمرے، 20 غیر قانونی دیواریں، 03 غیر قانونی دکانیں ، 06 کھوکے ،ٹی سٹال اور چھپر ہوٹل، 10 جھگیاں، 13فروٹ اور سبزی کے سٹال، 14 بلڈنگ میٹریل اور سکریپ کے ڈپو کے علاوہ 07 غیر قانونی طور پر اشیاء فروخت کرنے والی گاڑیاں۔

انسدادِ تجاوزات کی کاروائیوں کے دوران 1563 باعث تجاوزات اشیاء کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں G-8 مرکز میں ایک بڑی انسدادِ تجاوزات کی کاروائی کر کے تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے بند فٹ پاتھو ں ،راستوں اور پلازوں کے برآمدوں کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انسدادِ تجاوزات کی ان کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، تاجروں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوںکے علاوہ متعلقہ عوامی منتخب نمائندوں کو کی معاونت اور تعاون کو بھی یقینی بنایا گیا ۔

انسدادِ تجاوزات کی کاروائیوں کے دوران پرانی تجاوزات، غیر قانونی مضبوط فیبرک کی شیٹوں، شیڈز، لوہے کی گریلیں، پول، زنجیریں، پلازوں کے برآمدوں ، پارکنگ ایریاء، فٹ پاتھ اور راستوں کا خاتمہ کیا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 39 غیر قانونی تعمیرات اور کمرے مختلف علاقوں بری امام، I-11/2 ، G-11/3 ، G-11/1 ، H-9 اور I-11/4 سے ختم کیے گئے۔ مزید برآں 20 غیر قانونی دیواریں مختلف علاقوں ابنِ سینا روڈ، بری امام، G-11/3 ،G-11/1 ، H-9 ،موٹر وے چوک،F-12 اور دیگر علاقوں سے ختم کی گئیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر بھر میں کی جانے والی انسدادِ تجاوزات کاروائیوں کے دوران متذکرہ بالا دورانیہ میںتمام متحرک و غیر متحرک ،شاہرائوں کے گرد تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا۔ انسدادِ تجاوزات کی کاروائیوں کے دوران سیکٹر F-6/1 ، سید پور، کھنہ پل، سنیاری، میرا آباد، سیکٹرD-12 ، پارک روڈ، G-10/4 ، G-9/1 ،G-10 ، چاند تارا روڈ، سیکٹرG-6 ، G-7 ،ایکسپریس ہائی وے، سیکٹر G-9 ، سرائے خربوزہ، مری روڈ، بلیو ایریاء ، حسینیہ مارکیٹ آئی 10- ، پارک روڈ، لوک ورثہ اور سیکٹر F-8 ۔