باجوڑایجنسی ،اے این پی کا پیپلز پارٹی پر تگڑا وار ، درجنوں افرادکی عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

جمعرات 25 مئی 2017 17:34

باجوڑایجنسی ،اے این پی کا پیپلز پارٹی پر تگڑا وار ، درجنوں افرادکی ..
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) باجوڑایجنسی میں اے این پی کا پیپلز پارٹی پر تگڑا وار ، درجنوں افراد اے این پی میں شامل ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب تحصیل خار شنکی ڈاگ میں منعقد ہوا، جس میں درجنوں افراد نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کی جی میں رحمانی گل ، ذاکر اللہ ، اظیر خان ، شاکر ،حبیب اللہ ، حضرت گل، محمد خان ، شفیع اللہ ، رسول بادشاہ ، ایاز خان ، عصمت خان ، حکمت خان ، نصیر خان ، نواب خان ، جاوید خان ، سیمولا جان ، سعید بادشاہ ، فرمان حسین ، محمد الیاس ، واحد اللہ ، افضل خان ، ماجید خان ، گل رحمن ، گل زمان خان ، سید نور ، اجب نور، سادا ت خان ، سمیع اللہ ، گل رحمن ، رحمان ، احسان ، شیر محمد شامل ہیں ، تقریب میں اے این پی باجوڑایجنسی کے جنرل سیکرٹری گل افضل خان ، سیکرٹری اطلاعات شاہ نصیر خان مست خیل ، زبیر حاجی ، ملنگ جان ، وہاب ، نواب اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اے این پی کے رہنمائوں نے شمولیت اختیار کرنیوالوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اے این پی پختون قوم کے ترجمان پارٹی ہے اور ہمیشہ پختونوں کی حقوق کی بات کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :