شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کومشترکہ کوششیں کرناہوں گی ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو مثبت انداز میں استعمال کیاجائے

گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کا دسویں بین الصوبائی تعلیم کانفرنس سے خطا ب

جمعرات 25 مئی 2017 17:27

شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کومشترکہ کوششیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے ہوں گے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو مثبت انداز میں استعمال کیاجائے جس کیلئے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دیناہوگی۔ وہ جمعرات کو پشاورمیں منعقدہ دسویں بین الصوبائی تعلیم کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان ، سندھ ،پنجاب ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کثیرتعداد میں ماہرین تعلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کی کانفرنسز جوکہ تمام صوبوں میں منعقد کی جارہی ہے، میں ماہر ین تعلیم کے علاوہ، صوبائی حکومت خصوصا محکمہ تعلیم ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت تعلیم کے شعبے میں مثبت اقدامات اٹھارہی ہے جس سے یقینا شرح خواندگی میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیرممکت نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نہ صرف تعلیم کے فروغ کیلئے موثراقدامات اٹھارہی ہے بلکہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے تعلیم کے شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لارہی ہے جس سے یقینا ملک میں شرخ خواندگی کو100 فیصد تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :