پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین اور مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے‘ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لئے اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے،حکمرانوں کو مزدوروں کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچناچاہیے،پیپلز پارٹی غریب کی آواز بنتی ہے ،پیپلز پارٹی تنخواہ دار طبقے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ، غریب عوام کی خدمت کریں اور مودی کا پیچھا چھوڑ دیں،وزیراعظم کو کوئی سجن جندل بچا نہیں سکتا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے دھرنے سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 17:27

پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین اور مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے‘ ملازمین کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین اور مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے‘ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لئے اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے،حکمرانوں کو مزدوروں کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچناچاہیے،پیپلز پارٹی غریب کی آواز بنتی ہے ،پیپلز پارٹی تنخواہ دار طبقے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ، غریب عوام کی خدمت کریں اور مودی کا پیچھا چھوڑ دیں،وزیراعظم کو کوئی سجن جندل بچا نہیں سکتا۔

وہ جمعرات کو نیشنل پریس کلب کے باہر تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کیلئے احتجاج کرنے والے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مزدوروں کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچناچاہیے،پیپلز پارٹی غریب کی آواز بنتی ہے ، پیپلز پارٹی تنخواہ دار طبقے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ،غریب ملازم کی تنخواہ کم از کم 50 فیصد بڑھائی جائے،غریب عوام کی خدمت کریں اور مودی کا پیچھا چھوڑ دیں،وزیراعظم کو کوئی سجن جندل بچا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کو نواز شریف کے خلاف نکلنا پڑے گا،آپ عملی قدم اٹھائیں، پیپلزپارٹی آپ کا ساتھ دے گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی ایپکا ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی اور یقین دہانی کروائی کہ پیپلز پارٹی ایوان میں ملازمین اور مزدوروں کی آواز بنے گی ۔ ایپکا ملازمین نے احتجاج میں تنخواہوں میں اضافے کے لئے نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی پریس کلب کے اطراف تعینات تھی ۔ ایپکا ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں انتہائی کم تنخواہوں میں گھر چلانا انتہائی مشکل ہے حکومت ہر بجٹ میں کاروباری طبقے کو خصوصی مراعات دیتی ہے تاہم سرکاری ملازمین کو پانچ سے دس فیصد اضافے پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ (ن غ/ ا ر)