وزیراعظم نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی660 میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کر دیا

نوازشریف کا پاور پلانٹ میں کوئلے کی ترسیل کے عمل کا معائنہ ، و زیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی،کول پاور پراجیکٹ1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا، ،ساہیوال پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے ر واں برس بارہ مئی سے بجلی کی پیداوار شروع کی ،دوسرا یونٹ بھی جون کے پہلے ہفتے سے پیداوار شروع کر دیگا جس کے بعد منصوبے سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ ہو جائیگی

جمعرات 25 مئی 2017 17:27

وزیراعظم نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی660 میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کر ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی660 میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کر دیا، ۔ وزیر اعظم نے پاور پلانٹ میں کوئلے کی ترسیل کے عمل کا معائنہ کیا، و زیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی،کول پاور پراجیکٹ1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے وزیراعظم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد30 مئی 2014کو رکھا تھا اور یہ پراجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ660 میگاواٹس کے دو پلانٹس پر مشتمل ہے ا ور اسے پہلے ہی قومی گرڈ سے منسلک کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے واں برس بارہ مئی سے بجلی کی پیداوار شروع کی اورجبکہ دوسرا یونٹ بھی جون کے پہلے ہفتے سے پیداوار شروع کر دیگا جس کے بعد منصوبے سے بجلی کی پیداوار تیرہ سو بیس میگاواٹ ہو جائیگی۔

منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے سالانہ نوارب کلو واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی آٹھ عشاریہ ایک ایک روپے فی یونٹ دستیاب ہو گی ۔مرکزی مقام پر ہونے کے باعث منصوبے کے لائن لاسزبھی انتہائی کم ہوں گے۔منصوبے کی تکمیل میں وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے بھر پو رمعاونت کی ۔

پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کیلئے پنجاب حکومت نے ریلوے کو قرضہ دیا جس کے باعث پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کامیابی سے جاری ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے چھ ماہ پہلے مکمل کیا جا رہا ہے جو کسی بھی منصوبے کی تیز ترین تکمیل کی مثال ہے ۔پلانٹ پر چین سے تربیت یافتہ ا190پاکستانی نوجوان انجینئرز کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ‘ چینی سفیر سن وی ڈونگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے پاور پلانٹ کا جائزہ لیا اور کوئلے کی ترسیل کے عمل کا معائنہ کیا۔ و زیر اعظم نے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر و زیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ورکرز سے ہاتھ ملایا اور ان سے کام سے متعلق گفتگو کی ۔