حکومت سندھ نے انٹراسٹی بسوں کے لیے ایک ارب روپے جاری کردیئے

جمعرات 25 مئی 2017 17:21

حکومت سندھ نے انٹراسٹی بسوں کے لیے ایک ارب روپے جاری کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) حکومت سندھ نے انٹراسٹی بسوں کے لیے ایک ارب روپے جاری کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹراسٹی بسوں کے لیے ایک ارب روپے جاری کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے انٹراسٹی بسوں کے لیے دو ارب روپے مختص کیے ہیں ۔مذکورہ رقم سے 650انٹراسٹی بسوں کی خریداری کے لیے سبسڈی دی جائے گی۔انٹراسٹی بسوں کی خریداری سے لیکر آپریشن تک تمام کام سرمایہ کار کمپنیاں کریں گی ۔سندھ حکومت انٹراسٹی بس اسکیم کے لیے 15فیصد رقم دے گی۔

متعلقہ عنوان :