پی آئی اے کی اسلام آبادسے ٹورنٹو جانے والی پرواز 3گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

جمعرات 25 مئی 2017 17:18

پی آئی اے کی اسلام آبادسے ٹورنٹو جانے والی پرواز 3گھنٹے سے زائد تاخیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی اسلام آبادسے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 781بغیر وجہ بتائے 3گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز کا وقت 10بجکر55منٹ تھا اور مسافروں کو علی الصبح یاد دہانی کا ایس ایم ایس کیا گیا کہ پرواز اپنے مقررہ وقت ر روانہ ہوگی اس لئے 4گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچ جائیں تاہم عین پرواز کے وقت مسافروں کو بتایا گیا کہ پرواز 12بجے جائے گی تاہم بارہ بجے دوبارہ اعلان ہوا کہ پرواز دو گھنٹے تا خیر سے اب 2بجے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

اس دوران ان مسافروں کو جو صبح سات بجے سے ائیرپورٹ آکر بورڈنگ پاس لے چکے تھے انہیں چائے تک نہیں پوچھی گئی۔ اسی پرواز پر سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ جان بوجھ کر صرف دو کاونٹر کھولے گئے اور مسافروں کو طویل انتظار کے بعد بورڈنگ پاس جاری کئے گئے تاہم بعدازاں انہیں خوار کیا گیا۔