وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے حلقہ روات جاوا روڈ،بگاشیخاں روڈ اور ڈھوک چوہان روڈ کی ازسر نو تعمیر کی منظوری دے دی،راجہ عبدالطیف

جمعرات 25 مئی 2017 17:18

وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے حلقہ روات جاوا روڈ،بگاشیخاں روڈ اور ..
کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حلقہ NA-52کے علاقوںروات جاوا روڈ،بگاشیخاں روڈ اور ڈھوک چوہان روڈ کی ازسر نو تعمیر کی منظوری دے دی ڈیڈھ کروڑ روپے کی منظوری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف نے اے پی پی سے گفتگو میں بتایا کہ چیئرمین یونین کونسل تخت پڑی، چوہدری خلیل احمد کی درخواست پر چوہدری نثار علی خان نے روات تا جاوا روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے ،پنڈ جھاٹلہ اندرون سڑک کیلئے 50 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈھوک بڈھا ،تا بگا شیخاں روڈ اور ڈھوک چوہان تا سوڑہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کیلئے بہت جلد ٹینڈر جاری ہو جائیں گئے۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے روات جاوا روڈ،بگاشیخاں روڈ اور ڈھوک چوہان روڈ کی ازسر نو تعمیر کی منظوری پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :