کوہستان میں مردم شماری کے دوران ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو معاوضہ جات کے چیکس دے دیئے گئے

جمعرات 25 مئی 2017 17:11

کوہستان میں مردم شماری کے دوران ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو معاوضہ جات کے ..
کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) کوہستان میں مردم شماری کے عمل کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو معاوضہ جات کے چیکس دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس داسو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی سی کوہستان محمد آصف نے کی۔ تقریب میں پاک آرمی کے کرنل محمد آصف، اے سی داسو محمد عابد، ڈی ای او ایجوکیشن فدا محمد و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور نومریٹرز، سرکل سپروائزر، چارج سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ کو معاوضوں کے چیکس دیئے گئے جبکہ نجی طور پر ہائیر کی گئی گاڑیوں کو کیش پے منٹ کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر کرنل محمد آصف نے کہا کہ پاکستان آرمی نے تحصیل پٹن میں آرمی پبلک سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحصیل کندیا کے دور دراز علاقوں کو نیٹ ورک سے منسلک رکھنے کیلئے سپیشل کمیونیکیشن سروسز (ایس سی او) اپنے نیٹ ورک کا آغاز کرے گا۔

متعلقہ عنوان :