وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عمر نواز خان

جمعرات 25 مئی 2017 17:11

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، بخیل، حاسد، منفی پراپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، وفاقی وزیر کی فہم و فراست سے آج ضلع مانسہرہ کی تمام برادریاں ایک پلیٹ پر ان کی نگرانی میں یکجا ہیں، کودر کے مقام پر ہونے والے کامیاب جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں، مخالفین حقائق کے برعکس بیان بازیاں کر کے اپنی اندر لگی آگ پر پانی ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی رہنما عمرنواز خان نے جبوڑی میڈیا آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد حریت سردار محمد یوسف نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن میں ایک مثال گذشتہ دنوں یونین کونسل سچاں میں صرف ایک ویلج کونسل بانڈہ کودر میں ایک کروڑ 81 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، مخالفین بھی اپنے کسی ایک لیڈر کے حلقہ کے عوام کیلئے بلکہ سرن ویلی میں ترقیاتی سکیم دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے لیکن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا بہت مشکل ہے، مخالفین اپنا بھی کوئی کارنامہ عوام کے سامنے لائیں۔