بہنوئی کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم سیف الله کو میڈیکل بورڈ نے 17 سال کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

جمعرات 25 مئی 2017 17:10

بہنوئی کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم سیف الله کو میڈیکل بورڈ نے 17 سال ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) بہن پر تشدد کرنے والے بہنوئی کے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم سیف الله عرف سیفی کو میڈیکل بورڈ نے 17 سال کی عمر ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی سب انسپکٹر شوکت خان نے بتایا کہ ملزم سیف الله 19 مئی کو محکمہ مفتی آباد میں اپنی بہن کے گھر آیا تو اس کی بہن نے اسے بتایا کہ اس کے دیور سدھیر نے انہیں مارا پیٹا ہے جس پر ملزم سیف الله ولد اسحاق سکنہ ایبٹ آباد سخت مشتعل ہوا اور بہن کے دیور کی تلاش میں نکل پڑا، کچھ فاصلہ پر اسے سدھیر ملا تو اس نے توں تکرار کے بعد فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی محمد امین تنولی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم سیف الله نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ کم عمر ہے جس پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے معائنہ کے بعد سیف الله کی عمر 17 سال ہونے کی تصدیق کی جس پر ملزم کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزم کو عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :