مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد چاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی، پیر صابر شاہ

جمعرات 25 مئی 2017 17:10

مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد چاروں صوبوں سمیت وفاق میں ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد چاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی، حلقہ پی کے 52- کے عوام زبانی جمع خرچ سے تنگ آ چکے ہیں، ہم جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے، جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں، غازی کو تحصیل کا درجہ دلوایا اور انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے زمین بھی لی گئی، غازی پہائی انڈسٹریل اسٹیٹ سیاست کی نذر ہو گئی، انڈسٹریل اسٹیٹ کی زمین کی فروختگی کیلئے وزیراعلیٰ کو موجودہ رکن صوبائی اسمبلی نے مشورہ دیا تھا تاہم ہم نے وزیراعلیٰ کو زمین کی فروختگی کے حوالہ سے منع کیا تاکہ اس علاقہ میں صنعتیں لگیں اور یہاں سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو واپڈا مہران کالونی میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع سے محمد جمیل، سرانجام خان اور ملک اشفاق نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ میں بھرتی کیا جائے گا، سی پیک چائنہ کوریڈور سے ملک بالخصوص حلقہ میں خوشحالی آئے گی، انڈسٹریل اسٹیٹ کو سی پیک کا حصہ بنا دیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

پیر صابر شاہ نے آنے والے الیکشن میں بمعہ وفاق چاروں صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی، پھر سے پانچ سال مسلم لیگ (ن) حکومت کرے گی، عوام جھوٹے وعدوں اور زبانی جمع خرچ پر یقین رکھتی ہے، ہم جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں، حلقہ پی کے 52- کے عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالیں گے، بیروزگاری کے خاتمہ اور روزگار کے مواقوں کے سلسلہ میں ان کے لیڈر محمد نوازشریف نے ملکی سطح پر ترقیاتی اور میگا پراجیکٹس جو پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں، کی بنیاد ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک چائنہ کوریڈور منصوبہ سے ملک میں خوشحالی آئے گی جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا، سی پیک منصوبہ سے ملکی معیشت کا گراف بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :